Posts

Showing posts from September, 2020

فاتح قافلہ Fateh Kafla

Image
  تحریر فاتح قافلہ مصنف_وسیم_اکرم_گریوال 14 اگست 1947 کو محض ایک ملک آزاد نہیں ہوا۔ ایک ریاست معرضِ وجود میں نہیں آئی بلکہ ایک مشن کی بنیاد رکھی گئی جس مشن کے لیے کروڑوں مسلمان اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر چل پڑے۔ جس مشن کی خاطر اٹھارہ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جس مشن سے خوف زدہ کفار نے ستر ہزار مسلمان بیٹیوں کی عزتوں کو پامال کیا۔ سفر لمبا ہو قافلہ رستے میں پڑاؤ ڈال کر آرام کرنے ٹھہر ہی جاتا ہے بس ہمارے قافلے کی تھکان شاید زیادہ تھی سستانے کی بجائے گہری نیند سو گیا۔ راہزن ہماری گہری نیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قافلے کو لوٹنے لگے۔ علماء، شعراء، صوفیوں، ادیبوں، معلموں، بزرگوں اور چند اہلِ علم حضرات نے ہمیں نیند سے جگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ لیکن ہاں پہرے دار جاگتے رہے دن، رات، صبح و شام، گرمی اور سردی میں، حبس اور لو میں، اندھیری شب میں اور روشن سویرے میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ دشمن کے کیے وار اور اپنوں کی سازشوں کا سامنا کیا۔ کچھ پہرے داروں نے غداری کی کوشش بھی کی لیکن ربِ کائنات نے انہیں عبرت کا نشان بنا ڈالا۔ قافلے کی تھکان اور گہری نیند ...

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

Image
Zahan Saaz   کالم۔ ذہن ساز عنوان۔ سوچ کا ایمان کالم نگار۔ وسیم اکرم گریوال ل اہور نیازی بس سٹاپ پر بس سے اُترا تو سٹرک پر آٹو رکشے جانوروں کے ریوڑ کی طرح کھڑے تھے۔ میری نظر پہلی بار میں ہی پیچھے چائے والے ہوٹل کے سامنے کھڑے رکشے والے پر پڑی اس کا رکشہ کوئی اچھی حالت میں نہیں تھا اور اس کے چہرے پر بھی نیم اداسی چھائی ہوئی تھی دوسرے رکشے والوں کی مانند وہ کسی کے پاس جاکر بھی قائل نہیں کر رہا تھا ایک لمحے کے لیے میرے دل میں خیال آیا کہ وہ پریشان ہے اس لیے رب کے بھروسے پیچھے کھڑا ہے۔ میں اس کے پاس گیا اور پوچھا۔ 'کلمہ چوک چلو گے؟' 'جی ضرور سر ۔ آجائیں بیٹھیں' انتہائی پُرجوش انداز میں بولا۔ میں نے دریافت کیاکتنے پیسے لو گے؟ سر اڑھائی سو دے دینا۔ ایک منٹ ضائع کیے بغیر بول پڑا۔ میں نے کہا۔ ابھی کل تو میں تین سو دے کر گیا ہوں۔ آج کیا پیٹرول سستا ہوگیا۔  حضور کیسی بات کر رہے ہیں میں نے مناسب بتائے ہوسکتا ہے کہ کسی نے آپ کو انجان سمجھ کر زیادہ لے لیے ہوں۔ چہرے پر مسکراہٹ سجائے وضاحت دینے لگا۔ میں نے کہا دیکھو بھئی تین سو میں چلنا ہے تو بات کرو۔ میں یہ بات کر کے اس کے چہرے کر تاثر...

Popular Article

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

share button

Social

Social