تحریر۔ خوف Fear |Fear and Its Impact on Different Perspectives
تحریر۔ خوف مصنف۔ وسیم اکرم گریوال خوف کو لیکر مختلف لوگوں کے مختلف نظریات ہیں۔ کوئی اس کے حق میں دلائل دیتا دکھائی دیتا ہے تو کوئی اس کے نقصانات بیان کرتا نظر آتا ہے۔ خوف کا تعلق صرف خدا سے ہو تو خوف کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ کیونکہ خوفِ خدا ہی وہ واحد مقناطیسی طاقت ہے جو زندگی کی گاڑی کو ہدایت اور حق کی پٹری سے نہیں اترنے دیتی۔ اگر انسان خوشی کے موقع پر یادِ خدا اور طیش کے موقع پر خوفِ خدا سے محروم ہو جائے تو اسے زندگی کی طغیانی گمراہی اور تباہی کے سمندر میں جا گراتی ہے۔ خوفِ خدا جتنا بڑھتا چلا جاتا ہے انسان حقیقی معنوں میں اتنا ہی بے خوف اور مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔ لیکن اگر ہم خوف کو اللّٰہ تعالیٰ کے معملات سے ہٹ کر اپنی زندگی میں اثرانداز ہونے دیں تو اس کے ہر صورت نقصانات کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرے لاشعور میں سے بہت سے سوالات آئے دن میرے شعور کی کھڑکیوں پر دستک دیتے تھے لیکن ان کے جوابات تلاش کرنے میں میں ہربار ناکام رہتا۔ جیسے میں سوچتا کہ۔۔۔۔ انسان ظلم کیوں کرتا ہے؟ ہم اپنوں سے دغا بازی اور بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ ہم سب کچھ جاننے کے باوجود خود غرض کیوں ہ...