The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

 Motivational Articles | Zahan Saaz 


منتخب کتاب
The 7 Habits of Highly Effective People
 
مصنف
Stephen R. Covey
 
سمــــری رائیٹـــر:
وســــیم اکــــرم گــــریـــــوال
 

اس کتاب کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں میں ہوتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک اس کتاب کی 30 ملین سے زیادہ کاپیاں بک چکی ہیں۔

کس میں مصنف نے کامیاب اور موثر افراد کی سات ایسی عادات کا ذکر کیا ہے جن کو اپنا کر ہم بھی معاشرے میں موثر اور زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ان سات موثر عادات کا ایک مختصر جائزہ سمری میں لکھ رہا ہوں۔ اور ساتھ یہ بھی تلقین کرتا ہوں کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیے گا۔

 

مصنف کے مطابق کامیاب لوگوں کی سات اہم عادات مندرجہ ذیل ہیں:

1. Be Proactive

مصنف کے مطابق دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں

i. Reactive

ii. Proactive

پہلی قسم Reactive لوگوں کی ہے جو تعداد میں زیادہ پائے جاتے ہیں ناکام لوگوں میں بھی انہی کی تعداد زیادہ ہے۔

ری ایکٹیو لوگوں کا ماننا ہے کہ جو بھی ان کی زندگی میں غلط ہو رہا ہے وہ دوسروں کی وجہ سے ہے۔

مثلا اگر یہ لوگ امتحانات میں ناکام رہیں تو اس میں تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی کا قصور ہے۔

اگر وہ غریب ہیں تو حکومت کا قصور ہے

اگر یہ لوگ زندگی میں ناکام ہیں تو بھی قسمت کا قصور ہے ان کا نہیں

دوسری قسم کے لوگ Proactive ہوتے ہیں۔ یہ خیر ناکامی کی ذمہ داری  خود قبول کرتے ہیں۔

اگر یہ امتحانات میں ناکام رہیں تو یہ دیکھتے ہیں ان کی تیاری میں کیا کمی رہ گئی تھی۔

یہ لوگ ہمیشہ بہتر اور ٹھیک کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں یہ اپنی ہر اگلی کوشش کو پہلے کی نسبت بہتر بناتے ہیں یہ لوگ ہمیشہ مثبت الفاظ بولتے ہیں

جیسے انشاءاللہ، میں کروں گا، آسان ہے، سیکھوں گا وغیرہ

جبکہ آخری ایکٹیو لوگوں کے الفاظ ہی منفی ہوتے ہیں

مثلا مشکل ہے، نہیں کر سکتا، نہیں ہو سکتا، کوشش کی تھی وغیرہ

2۔  انجام کو ذہن میں رکھ کر کام کرنا

 Post By REHMAN  

آج زیادہ تر لوگوں کی مثال ایسی ہے کہ کوئی سامان اٹھائے بس سٹاپ پر کھڑا ہوں لیکن اسے یہ معلوم نہ ہو کہ اسے جانا کہاں ہے کامیاب لوگوں کی دوسری خوبی یہ ہوتی ہے کہ ان کے خواب اور ان کے گول واضح ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے مقصد کا تعین کرتے ہیں اور اپنے ٹارگٹ کے فوائد اور نقصانات کو ذہن میں رکھ کر کام کرتے ہیں۔

 

3۔  اہم کام پہلے کرنا۔

 

کامیاب لوگوں کی تیسری عادت مصنف یہ لکھتا ہے کہ ایسے لوگوں کی ترجیحات بہت واضح ہوتی ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے انہیں کس کام کو ابھی کرنا ہے کس کام کو تھوڑا ٹھہر کر کرنا ہے اور کون سا کام نہیں کرنا۔

مصنف کے مطابق کیے جانے والے کاموں کی چار اقسام ہوتی ہیں۔

1۔ ارجنٹ اور اہم
2۔ غیر ارجنٹ اور اہم
3۔ ارجنٹ اور غیر اہم
4۔  غیر ارجنٹ اور غیر اہم

مصنف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں موثر اور کامیاب بننے کے لئے انسان کو سب سے پہلے پہلی قسم کے کام نمٹانے چاہیں۔ جن کا کرنا ضروری بھی ہو اور جنہیں ڈیلے بھی نہیں کیا جاسکتا۔

پھر دوسری قسم اور پھر تیسری قسم کے کاموں کو نمٹایا گیا

چوتھی قسم کے کام نا ہی کیے جائیں تو بہتر ہیں

 4. Win Win Approach

جیت جیت کا سوچنا

جب ہم میچ دیکھتے ہیں تو یہ چیز دیکھنے کو ملتی ہے کہ جب ایک ٹیم ہارتی ہے تو دوسری ٹیم کی جیت ہوتی ہے۔

اسی اصول کو ہم زندگی میں لاگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم دوسروں کی عزت افزائی کو اپنی بےعزتی سمجھتے ہیں ہم دوسروں کی کامیابی کو اپنی ناکامی سمجھتے ہیں۔

مصنف کے مطابق کامیاب لوگ ایسی سوچ رکھتے ہیں کہ ان کی بھی جیت ہوجائے اور ہارے بھی کوئی نا۔

دوسروں کا برا سوچے اور دوسروں کا برا کیے بغیر اپنا اچھا کرنا اور اپنا اچھا سوچنا ہی کامیاب لوگوں کی نشانی ہے۔

5۔  پہلے دوسرے کو سمجھیں، پھر اسے سمجھائیں

ہم زیادہ تر دوسروں کو اس غرض سے سنتے ہیں کہ ہم اس کو جواب دیں اور لاجواب کر دیں۔

کامیاب لوگ دوسرے کو سمجھنے کے لیے سنتے ہیں جب آپ دوسرے کو سمجھ پاؤ گے تو اپنی بات بھی اچھے سے سمجھا پاؤ گے۔

اسے ہم ایک مثال سے واضح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی دوکان پر جائیں اور اسے سائیکل دکھانے کو کھائیں اور وہ آپ کو موٹرسائیکل دکھانا شروع کردے تو آپ کو غصہ آنا شروع ہو جائے گا کہ میں اس سے سائیکل مانگ رہا ہوں اور یہ مجھے موٹرسائیکل دکھا رہا ہے دوکاندار بھی خفا ہوگا کہ میں اسے بہتر چیز دکھانا چاہ رہا ہوں یہ مجھے اس سے ہلکی چیز دیکھنے کی ضد کر رہا ہے   یہی معاملہ ہوتا ہے جب ہم دوسرے کی بات اور ضرورت کو سمجھے بغیر اپنی رائے اسے سناتے رہتے ہیں

6۔ اتحاد

کامیاب اور موثر لوگ ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے والے اور اتحاد قائم کرنے والے ہوتے ہیں۔

شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اس بات کو شعر کی شکل میں بیان کیا

ملت کیساتھ رابطہِ استوار رکھ،

پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ

جس درخت سے جس ادارے سے اور جن لوگوں سے ہم وابستہ ہوتے ہیں ان پر کھبی خزاں بھی آ جائے تو ہمیں ان سے تعلق نہیں ختم کرنا چاہیئے ہمیں اتحاد قائم رکھنا چاہیے۔

مصنف کے مطابق کامیاب لوگ ہمیشہ ایسے ہی کرتے ہیں

7. اپنے اوزار تیز رکھنا۔

مصنف کے مطابق کامیاب اور موثر لوگوں کی ساتویں عادت یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے اوزار تیز رکھتے ہیں یعنی وہ اپنی تیاری مکمل رکھتے ہیں وہ سیکھتے ہیں اپنی ذات پر کام کرتے ہیں اپنی شخصیت میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری لیکر آتے ہیں

 
سمــــری رائیٹـــر:
وســــیم اکــــرم گــــریـــــوال


    Post By REHMAN 

Comments

Popular Article

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

share button

Social

Social

Popular posts from this blog

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

جذبات اور عقل کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جاۓ؟ JAzbaat and Akal

فاتح قافلہ Fateh Kafla

How to Build Self-Confidence and Stay Calm During Public Speaking and Job Interviews

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

تحریر۔ محرومی یا نعمت | Mehroomi

تحریر۔ خوف Fear |Fear and Its Impact on Different Perspectives

سچائی کی تنہائی The loneliness of truth