How to Build Self-Confidence and Stay Calm During Public Speaking and Job Interviews

 سر ہم خود میں اعتماد (Confidence) کیسے پیدا کریں تاکہ اپنی بات بیان کرتے وقت اور جاب انٹرویو کے دوران ہم پریشانی میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہیں؟

جواب۔

اعتماد(Confidence) کسی بھی فرد کی وہ کیفیت ہے کہ جس میں وہ   اپنا بہترین ورژن پیش کر رہا ہوتا ہے۔ یعنی حالات، واقعات، ماحول، ہیجانات اور توقعات کے تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ورژن تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی ہمارا اچھا ورژن لوگوں کے سامنے ہوتا ہے کبھی ہلکا لیکن جب ہم اپنی ذات میں سے سب سے بہترین ورژن پیش کررہے ہوتے ہیں تب ہمارا اعتماد (confidence) عروج پر ہوتا ہے۔ اور تب حالات پر ہمارا بھرپور قابو ہوتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس جب حالات ہم پر قابو نہیں رکھ پاتے تب ہماری شخصیت کے چند اہم پہلو دب جاتے ہیں۔ 

تب ہمیں اور دوسروں کو محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنا اعتماد کُھو رہے ہیں اور ہم اپنی حقیقی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یاد کیا ہوا مواد دہرا نہیں پاتے، حواس پر اختیار کم ہوجاتا ہے، شعور کا دائرہ محدود ہوجاتا ہے، دل کی بات زبان پر نہیں لا پاتے۔ جب تک ایسی کیفیت پر قابو نہیں حاصل کرتے تب تک اہداف و مقاصد پورے کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ 


اعتماد (confidence) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خود کو دوسروں سے یا سب سے بہتر بنانے کی کوشش کو رَد کرنا ہوگا۔ اپنے آپ کو بااعتماد بنانا 

 چاہتے تو دوسروں سے مقابلہ کرنے کی بجائے خود کو خود میں بہترین بنانے کی سعی جاری رکھیں۔

آپ اپنا بہترین ورژن تب ہی تلاش کر سکیں گے جب اپنے مختلف ورژنز کو آزمائیں اور موقع دیں۔

ہم چند وجوہات کا ذکر کرتے ہیں جو کسی فرد کے اعتماد میں کمی کا باعث بنتی ہیں اگر ان پر آپ قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کا اعتماد (confidence) خود بخود بڑھنا شروع ہو جائے گا۔


1۔ کبھی بھی دوسروں کے ساتھ خود کا موازنہ مت کریں اور نا ہی دوسروں کے خصائل کو اپنانے کی خواہش کریں کیونکہ آپ ان خصائل کو اپنا بھی لیں گے تو بھی مقصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس بات کو ہم اس مثال سے سمجھتے ہیں کہ اگر کسی کا قیمتی، خوبصورت، جازب النظر اور پرکشش لباس آپ پہن بھی لیں تو نا ہی وہ آپ کی شخصیت پر مناسب لگے گا ناہی آپ پہن کر خود کو Comfortable محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی شخصیت، جسامت اور سائز کے مطابق نہیں بنا ہوتا۔ اس لیے جس کے لیے بنا تھا اسی کے پہنا ہوا اچھا لگ رہا تھا اسی طرح جو دوسروں کے خصائل ہیں وہ ان کی ذات کے مطابق ہیں ان کو اپنانے کی خواہش کی بجائے اپنے خود کے  خصائل تلاش کر کے ان کو نکھاریں۔



2۔ دوسروں کے ساتھ سماجی موازنہ مت کریں بلکہ ہمیشہ یہ سوچیں کہ جو آپ کے پاس ہے وہ خالق کی عنایت، رحمت اور شفقت ہے جو نہیں ہے محنت اور کوشش سے وہ بھی مل جائے گا۔ دوسروں کی زندگی میں چمک دمک آپ کو نظر آتی ہے وہ ان کی کل حقیقت کا بہت کم حصہ ہے۔ اس لیے کسی کی تھوڑی سی حقیقت سے خود کی تمام زندگی کا موازنہ مت کریں بااعتماد رہیں گے۔


3۔ اچھے اور اجلے لباس صاف ستھرے جوتے پہننے اور خوشبو لگانے سے بھی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔


4۔ کسی سے اہم میٹنگ اور انٹرویو کے لیے جاتے وقت مکمل تیاری اور معالومات کے ساتھ جائیں۔


5۔  محض زیادہ بولنے اور بروقت جواب دینے کا نام ہی اعتماد (confidence) نہیں ہے بلکہ آپ کا لہجہ، مزاج اور جسمانی حرکات و سکنات بھی آپ کے اعتماد کے معیار کو ظاہر کررہے ہوتے ہیں۔ اس لیے اپنے لہجے اور مزاج کو شائستہ اور پراثر بنانے اور جسمانی حرکات (Body Language) کو پر اعتماد بنانے کی کوشش اور مشق کرتے رہا کریں۔



6۔ اعتماد (confidence) کھبی بھی اچانک اور حادثاتی نہیں ملتا اس کے لئے آپ کو مسلسل اور مرحلہ وار کوشش جاری رکھنی چاہئے چھوٹے اور معمولی مواقع ضائع مت ہونے دیں جب بھی 5 افراد سے زیادہ کے مجمعے اور اعلیٰ رتبہ رکھنے والے افراد سے بات کرنے کا موقع ملے اس سے ضرور 

فائدہ اٹھائیں۔




How to Build Self-Confidence and Stay Calm During Public Speaking and Job Interviews


Confidence is a quality that allows individuals to present their best version. It fluctuates with changing circumstances, events, environments, emotions, and expectations. Sometimes, we exhibit our best selves in front of others, while at other times, we feel less confident due to external factors beyond our control.


When our confidence wavers, we may feel that we are losing trust in ourselves and unable to showcase our true abilities and capabilities. In such situations, we find it difficult to recall information, our senses become impaired, our consciousness becomes limited, and we struggle to articulate our thoughts effectively.


To foster self-confidence, it is essential to avoid comparing ourselves with others or aspiring to adopt their qualities. For instance, just as wearing someone else's exquisite, attractive, and appealing attire may not suit us, similarly, adopting the characteristics of others will not help us achieve our goals.


If you genuinely want to build self-confidence, focus on improving and refining your own unique qualities.


Here are some ways to enhance self-confidence:


Avoid Social Comparison: 

Stop comparing yourself with others, and remember that what you possess is the result of divine mercy, grace, and compassion. If something is not within your reach today, you can attain it through hard work and effort.


Good Presentation: 

Wearing clean, neat clothes and a pleasant fragrance can add to your confidence.


Preparation is Key: 

Before important meetings and job interviews, prepare thoroughly and gather all necessary information.


Confidence is More Than Words: 

Realize that confidence is not just about speaking more or providing prompt answers. Your tone, mood, and body language also reflect your level of confidence. Work on refining your tone and mood and practicing confident body language.


Build Step by Step: 

Confidence is not achieved suddenly or by chance. It requires continuous and gradual efforts. Don't let small and ordinary opportunities go to waste. Whenever you get a chance to interact with more than five people or higher-ranking individuals, make the most of it.


Remember, building self-confidence is an ongoing process, and by taking consistent and gradual steps, you can enhance your abilities and presentation skills. Stay true to yourself and focus on your unique strengths to shine confidently in any situation.




Writer , Waseem Akram Grewal 

Upload by REHMAN2211


Comments

Popular Article

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

share button

Social

Social

Popular posts from this blog

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

جذبات اور عقل کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جاۓ؟ JAzbaat and Akal

فاتح قافلہ Fateh Kafla

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

تحریر۔ محرومی یا نعمت | Mehroomi

تحریر۔ خوف Fear |Fear and Its Impact on Different Perspectives

سچائی کی تنہائی The loneliness of truth