جذبات اور عقل کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جاۓ؟ JAzbaat and Akal

 


جذبات اور عقل کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جاۓ؟ کیونکہ ہمارے بہت سے کام اس وقت ہماری خواہش کے مطابق سرانجام پاتے ہیں جب ہم جذباتی ہوکر ان کو کرتے ہیں۔ لیکن عقلی اور اخلاقی طور پر وہ  طریقہ درست نہیں ہوتا؟


جواب۔

فیصلہ سازی میں عقل اور جذبات میں توازن کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فیصلہ سازی صرف عقلی بنیادوں پر ہوتی ہے۔ جذبات میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ غلط ثابت ہوتے ہیں فیصلہ ہمیشہ عقلی، منطقی اور دوراندیشی کی بنیادوں پر  کریں۔

جذبات کا استعمال اور عمل دخل فیصلے پر عملدرآمد کرتے  وقت ہوتا ہے۔ تب بھی ہم محض جذبات پر انحصار نہیں کرسکتے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کرتے وقت عقل اور جذبات میں توازن قائم رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا تنی ہوئی رسی پر چلتے وقت کوئی فرد کوشش کرتا ہے۔

کیونکہ اگر آپ کا جھکاؤ عقل اور منطق کی طرف زیادہ ہوا تو آپ دوسروں کے احسانات، قربانیوں، جذبات اور توقعات کو نظر انداز کر دیں گے۔ کیونکہ عقل اور منطق فیصلوں پر عملدرآمد کرتے وقت آپ کو حساب کتاب سے چلاتے ہیں تب احسانات، قربانیوں اور جذبات کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی تب صرف اَجر، منافع اور مفادات ہی آپ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ پروفیشنلزم اور کاروباری معاملات میں زیادہ تر فیصلوں پر عمل کرنے میں عقلی اور منطق کا استعمال سودمند ثابت ہوتا ہے۔

اس کے برعکس خاندان، رشتوں، دوستوں اور عزیزوں کے معاملات میں لیے گئے فیصلے پر عمل جذباتی ہوکر ہی کیا جائے تو بہتر رہتا ہے کیونکہ رشتوں میں پیار ہوتاہے، قربانیاں ہوتی ہیں، احساسات ہوتے ہیں اور جذبات ہوتے ہیں انکی کیلکولیشن عقل اور منطق نہیں کرسکتے۔ 

بڑے بھائی اور باپ کی کڑوی کسیلی باتوں پر سر کیوں جھکانا ہے؟

بہنوں کی اولادوں کی شادیوں میں مالی معاونت کیوں کرنی ہے؟

ضرورت پڑنے پر دوست پر آئی مصیبت خود پر کیوں لینی ہے؟

اپنے حصے کا لقمہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو کیوں دینا ہے؟

خود بھوکے پیاس برداشت کرکے دوسرے کے گھر میں رزق کیونکہ پہنچانا ہے؟


ایسے بہت سے سوالات کے جوابات آپ کو عقل اور منطق سے نہیں ملیں گے تب جذبات اور احساسات ہی آپ کو 

منزل تک پہنچائیں گے۔

Writer , Waseem Akram Grewal 

Upload by REHMAN2211

Princetobateksingh

Comments

Popular Article

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

share button

Social

Social

Popular posts from this blog

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

فاتح قافلہ Fateh Kafla

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

How to Build Self-Confidence and Stay Calm During Public Speaking and Job Interviews

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

تحریر۔ محرومی یا نعمت | Mehroomi

تحریر۔ خوف Fear |Fear and Its Impact on Different Perspectives

سچائی کی تنہائی The loneliness of truth