دی کمپاؤنڈ ایفیکٹ | The Compound Effect

 The Compound Effect Book Summary | Zahan Saaz 

 














منتخب کتاب: دی کمپاؤنڈ ایفیکٹ
(The Compound Effect)
Writer: Darren Hardy

سمــــری رائیٹـــر: وســــیم اکــــرمگــــریـــــوال

 

پرانے وقتوں کی بات ہے کسی بڑی سلطنت کے بادشاہ کی سالگرہ تھی تو سلطنت میں منادی کروادی گئی کہ سالگِرہ کے موقع پر جو بھی بادشاہ سلامت کو سب سے اچھا تحفہ دے گا اسے بادشاہ سلامت کی طرف سے منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔

سب لوگ کوشش میں لگ گئے کہ وہ بادشاہ سلامت کو ایسا تحفہ دیں جس سے وہ خوش ہوجائے اور وہ اس سے کوئی قیمتی انعام حاصل کر سکیں۔

کسی نے بادشاہ سلامت کے لیے قیمتی اور آرام دہ لباس تیار کیا تو کوئی اپنے ہاتھ سے تیار کیے فن پارے لیکر بادشاہ کے دربار میں پنہچا۔

اسی سلطنت میں ایک بہت ہی ذہین نوجوان سیزا بھی رہتا تھاـ

سیزا نے بادشاہ کے مزاج، شوق اور کام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لیے ایک گیم تیار کی جسے کھیل کر بادشاہ کا وقت بھی اچھا گزرے اور اس کے کام میں بھی اسے عبور حاصل ہو۔

سالگرہ کے دن سیزا بادشاہ سلامت کے دربار میں داخل ہوا اور بادشاہ سلامت کے سامنے شترنج گیم رکھ دی اور اسکی مختصر وضاحت کر دی کہ اس میں دو ریاستیں ہیں یہ وزیر ہے یہ پیادے ہیں اور فلاں فلاں...

 بادشاہ بہـــت خوش ہوا

وہ اپنے تخــت پر کھڑا ہو کر باآوازِ بلند بولا:

سنـــو، سنـــو، سنـــو

اس نوجوان سیزا سے میں بہت خوش ہوا ہوں. میں سب کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں کہ یہ جو بھی آج مانگے گا اسے میں ضرور دوں گا ۔

 سب کی نظریں سیزا پر لگ گئیں کہ کیا مانگنے جا رہا ہے ۔

دربار میں کھڑے سیزا کے رشتے دار اور خاندان والے بھی خوش تھے کہ وہ قیمتی خزانے مانگ لے گا تو ان سب کے حالات تبدیل ہو جائیں گے ۔

سیزا نے خاموشی توڑی اور جھکا سر اٹھا کر بولا بادشاہ سلامت کیا واقعی ہی آپ اپنی بات پر قائم رہیں گے؟

 بادشاہ مسکرا کر بولا: نوجوان تم ہمارے نسب سے واقف ہو ہم جو بول دیں اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 سیزا کے اس سوال سے دربار میں موجود تمام لوگوں کی حیرت میں مزید اضافہ ہوگیا کہ آخر وہ مانگنے کیا جا رہا ہےـ

سیزا آگے بڑھا شترنج کا تختہ بادشاہ کے سامنے رکھ کر بولا بادشاہ سلامت آپ مجھے اس پر چند دانے چاول کے رکھ دیں۔

سیزا کی اس ڈیمانڈ پر پورا دربار دھنگ رہ گیا

بادشاہ بولا:

نوجوان تم اپنی ہوش و حواس میں تو ہو تم انعام میں مجھ سے چاول مانگ رہے ہو؟

 سیزا بولا:

جی حضور میں مزید وضاحت کر دوں

آپ کے سامنے پڑی شترنج کے چونسٹھ 64 خانے ہیں۔

میں چونسٹھ دن آپ کے دربار میں حاضر ہوں گا

آپ نے پہلے دن پہلے خانے میں صرف ایک چاول کا دانا رکھ دینا وہ لے جاؤں گا اگلے دن دو، پھر چار اور ایسے چونسٹھ دن میرے حصے میں جتنے چاول آئے مجھے بس وہ عنایت کردیں۔

بادشاہ نوجوان کی عقل پر حیران تھا کہ یہ اپنی قسمت بدل سکتا تھا لیکن یہ فقط چاول مانگ رہا ہے۔

بادشاہ نے سیزا کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ ہیرے جواہرات مانگ لے یا دربار میں کوئی بڑا عہدا مانگ لے لیکن سیزا بضد تھا اسے چاول ہی چاہیں

سیزا دربار سے باہر آیا تو اس کے عزیزواقارب نے بھی اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ ابھی بھی اپنا فیصلہ تبدیل کر لے۔

سیزا نے اپنا فیصلہ تبدیل نا کیا۔ پہلے دن سیزا دربار میں داخل ہوا شترنج لا کر رکھی گئی اس کے پہلے خانے میں ایک چاول کا دانا رکھا گیا۔

سیزا نے وہ دانا اٹھایا اور چل دیا دربار میں سیزا کی بیوقوفی پر زوردار قہقہہ لگا۔

اگلے روز بھر دو دانے اٹھائے، پھر چار، پھر آٹھ، پھر سولہ........

ایسے ہی سلسلہ چلتا رہا لوگ سیزا کو پاگل بولنے لگ گئے

دو ہفتے بعد دربار کا منظر تبدیل ہو گیا اب سیزا کے جانے پر کوئی نا ہنستا کیوں کہ سب لوگ چاول کے دانے گننے میں لگے ہوتے۔

    Post By REHMAN 

بادشاہ نے دیکھا کہ اسکا پورا دربار چاول کے دانے گنتی کرنے میں لگا رہتا ہے ریاست کے باقی کام متاثر ہورہے ہیں۔

تو بادشاہ نے ریاست کے بڑے بڑے حساب دانوں کو اکٹھا کیا اور ان سے بولا کہ وہ حساب لگاکر بتائیں کہ سیزا کے ٹوٹل کتنے چاول بنتے ہیں تاکہ اسے ایک ساتھ دیکر معاملہ ختم ہو اور ریاست اپنے معمول کے مطابق کام کر سکے۔

 بہت حساب کتاب کے بعد حساب کے ماہرین نے بتایا کہ حضور چونسٹھویں دن تک اس کے

 184, 467, 440, 737, 095, 516, 15

چاول کے دانے بنتے ہیں۔ جو وزن میں

 461 بلین میٹرک ٹن چاول بنتے ہیں

اگر پیسوں میں حساب لگائیں تو آج کے دور کے

300 تین سو ٹریلین امریکن ڈالرز بنتے ہیں ۔

جو دنیا کی ساری دولت سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔

اس فارمولے سے سیزا بادشاہ کے سارے خزانوں کا مالک بن گیا لیکن اس کے بعد بھی بادشاہ اسکا مقروض تھا۔

 اس فارمولے کو یا ایفیکٹ کو

Compound Effect
SnowBall Effect
Domino Effect

بولتے ہیں،

اس ایفیکٹ کے مطابق ہم تھوڑی سی زیادہ کوشش اور مستقل مزاجی سے زندگی میں کوئی بھی ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

 اگر آپ سے کہا جائے آپ کے پاس دو آپشنز ہیں

یا تو آپ 3000000 تیس لاکھ ایک ساتھ لے لیں یا کمپاؤنڈ فارمولے کے تحت ایک روپے سے سٹارٹ کر کے تیس روز پیسے لے لیں

تو شاید آپ تیس لاکھ(30،00000) اکٹھا لینے کو ترجیح دیں کیونکہ اس سے آپ اپنی بہت سی ضرورت پوری کر سکتے ہیں ۔

 لیکن اگر آپ ایک روپے والی آپشن چنتے تو آپ کے پاس

5th day 16 Rs

20th day 5243 Rs

29th day 27,00000 Rs

ہوتے لیکن اصل جادو اکتیسویں دن ہوتا جب آپ کے پاس ایک کروڑ سات لاکھ(1070000) روپے ہونے ہیں جو تیس لاکھ سے تین گنا زیادہ رقم ہے

اکثر لوگ اسی وجہ سے ناکام ہوتے ہیں کہ یا تو وہ رات ورات امیر ہونے کے خواب دیکھتے ہیں یا مستقل مزاجی سے کام نہیں لیتے تھوڑے عرصے بعد زیادہ صلہ نا ملتا دیکھ کر کام چھوڑ لیتے یا تبدیل کر لیتے ہیں۔

آپ کو اپنی لائف میں بڑی اور کمپاؤنڈ کامیابی حاصل کرنے کے لیے چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔

 آخر میں ایک مثال سے واضح کرتا ہوں

فرض کرو تین دوست تھے A, B اور C تینوں 30000 ماہانہ کماتے تھے۔

پہلے نے اپنی روٹین کو تھوڑا تبدیل کیا اور کتابیں خریدنا شروع کردیں

دوسرے نے ایک بڑا ٹی وی خرید لیا

تیسرا نے کوئی تبدیلی نہیں لائی

 دو تین ماہ تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی گی

بس پہلے دوست کی کتابیں پڑھنے کی عادت بن گئی ہو گی

دوسرے دوست کی دلچسپی فلموں ڈراموں اور ساتھ کھانے میں بڑھ گئی ہو گی ۔

 لیکن پانچ سال بعد آپ کو تینوں میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی

پہلا کامیاب اور سمارٹ ہو گا

دوسرا موٹا اور مزید نکھٹو بن چکا ہوگا

 تیسرا ابھی بھی وہی تیس ہزار ماہانہ کما رہا ہو گا۔

 نیکی بدی، اچھائی برائی اور کامیابی ناکامی سب کمپاؤنڈ ایفیکٹ کے تحت بڑھتی ہیں

اس لیے اپنی ترجیحات کو اچھی رکھیں

اور مستقل مزاجی سے اس پر قائم رہیں

شکریہ

سمــــری رائیٹـــر: وســــیم اکــــرمگــــریـــــوال


    Post By REHMAN 

Comments

Popular Article

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

share button

Social

Social

Popular posts from this blog

,سوچ کا ایمان ,ذہن ساز | Zahan Saaz Article Think believe

جذبات اور عقل کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جاۓ؟ JAzbaat and Akal

فاتح قافلہ Fateh Kafla

The 7 Habits of Highly Effective People | Zahan Saaz | Motivational

How to Build Self-Confidence and Stay Calm During Public Speaking and Job Interviews

قسمت کیا ہے, اور ہماری زندگی میں قسمت کا کیا کردار ہے؟| Zahan Saaz

تحریر۔ محرومی یا نعمت | Mehroomi

تحریر۔ خوف Fear |Fear and Its Impact on Different Perspectives

سچائی کی تنہائی The loneliness of truth